27 اپریل 2013 - 19:30
کوئٹہ میں آزاد امیدوار کے جلسے کے قریب دھماکہ

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں ایک زور دار دھماکے میں آزاد امیدوار شمس مینگل کے جلسے کے باہر ایک بم دھماکے میں بچہ جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے

ابنا: کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں ایک زور دار دھماکے میں آزاد امیدوار شمس مینگل  کے جلسے کے باہر ایک بم دھماکے میں بچہ جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔واضح رہے کہ اگلے ماہ کی ۱۱ تاریخ کو پاکستان میں الیکشن کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جیسے جیسے الیکشن کے دن قریب آ رہے ہیں ملک بھر مین پر تشدد واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔کل کراچی میں بھی پے در پے دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق ہا گئے تھے اور ان دھماکوں کی ذمہ داری تھریک طالبان پاکستان نے قبول کر لی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲